کراچی آپریشن کو غیر جانبدارانہ و غیر سیاسی بنایا جائے۔ این جی پی ایف
Posted on September 13, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان کی بڑھتی وارداتوں، دہشتگردی کے ساتھ ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات اور شہریوں میں پیدا ہونے والا احساس عدم تحفظ حقیقی معنوں میں جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سرپرستوں کیخلاف آپریشن کا تقاضہ کررہا تھا اور تقریباً ہر حلقے وطبقے کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے اور مجرموں کی سرکوبی کے مطالبات کے بعدوفاقی حکومت کی جانب سے ایکشن لئے جانے کے بعد سندھ حکومت کا آپریشن کا فیصلہ مستحسن اقدام ہے مگر اس آپریشن کو غیر جانبدارانہ و غیر سیاسی ہونا چاہئے۔
کیونکہ اس آپریشن کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرکے کسی مخصوص طبقے یا جماعت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کراچی کے شہریوں کے مستقبل کیلئے مزید خطرات پیدا کرنے کا باعث بنے گی۔
نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن (این جی پی ایف ) کے چیئرمین عمران چنگیزی، صدرمحمد رئیس، ڈاکٹر سکندر شیخ مطرب، ارشد انور، شیخ محمد کاشف، سردار رمیش سنگھ، شری ہنس راجکمار نے کراچی میں تارگیٹڈ آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے آپریشن کو مکمل طور پر غیر جانبدارنہ بنانے اور پولیس کو رینجرز کو سیاسی مقاصد کی بجائے امن و امان کی بحالی و عوام کو تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔