کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری اورنگی ٹاون کے 2 مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے بلاک ایل سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، جبکہ اورنگی ٹاون کے علاقے قزافی چوک سے بھی ایک شخص کی گولیاں لگی لاش ملی ہے۔ دونوں مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ لاشوں کو ضا بطے کی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔