لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 8 افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے۔ ڈینگی کا شکار ہونے والے آٹھ افراد میں سے چھ افراد کو میو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جن میں رنگ محل کا 16 سالہ سبحان، شاہدرہ کا 25 پچیس سالہ زاہد، مریدکے کی۔
25 سالہ سعدیہ، فیروز والہ کی 55 سالہ سیدہ نسیم، شاد باغ کی 16 سالہ انیلہ اور اسلم شامل ہیں جبکہ سر گنگا رام ہسپتال میں مزنگ کا 14 سالہ قاسم اور 31 سالہ ارسلان کو ایک نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 118 ہو گئی ہے۔