لاہور (جیوڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 122 میں دھاندلی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سردار ایاز صادق کو جواب جمع کروانے کے لیے 18 ستمبر تک مہلت دیدی۔ لاہور میں الیکشن ٹربیونل نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ سردار ایاز صادق دھاندلی سے الیکشن میں کامیاب ہوئے جس کے واضح ثبوت بھی موجود ہیں۔
دوران سماعت سردار ایاز صادق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کی جانب سے جاری کیا گیا۔ ایک نوٹس بھی موصول نہیں ہوا جس کے باعث جواب جمع نہیں کروایا گیا۔ ٹربیونل نے استفسار کیا کہ اگر آپ کو عدالتی نوٹس نہیں ملا تو آپ نے اس اقدام کو اعلی عدالتوں میں چیلنج کیسے کر دیا۔ ٹربیونل نے سردار ایاز صادق کے وکلا کو جواب داخل کرنے کے لیے 18 ستمبر تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔