اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کی طرف سے چیئرمین نیب کی تقرری کی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز ہے، ابھی تک حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہیں ہو سکا۔ پانچ ستمبر کو سپریم کورٹ نے حکومت کو چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے تیرہ ستمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
لیکن ابھی تک اس عہدے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے متفقہ نام سامنے نہیں آیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن میں چیئرمین نیب کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے تاہم ان کا نام عدالت میں بتایا جائے گا۔