قیمتوں میں کمی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں اقدامات کریں، وزیرخزانہ

Finance Minister Meeting

Finance Minister Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جن 43 اشیا پر سیلز ٹیکس نہیں ہے ان کی فہرستیں جگہ جگہ آویزاں کی جائیں۔ اسلام آباد میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدارت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں کمی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں موثر اقدامات کریں۔

صارفین کے حقوق کی تنظیمیں اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں استحکام کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائیں۔ پرائس مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک میں گندم کے 70 ٹن کے ذخائر ہیں اور ایک لاکھ 24 ہزار ٹن گندم نجی شعبہ نے درآمد کی ہوئی ہے۔ ملک میں چینی، پٹرول اور دیگر ضروری اشیا کے وافر ذخائر موجود ہیں۔