بہاولپور (جیوڈیسک) بہاولپور میں مسلم لیگ ن کے سا بق ایم پی اے حاجی ذوالفقار کو جعلی ڈگری کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد رشید قمر نے سابق ایم پی اے حاجی ذوالفقار کیخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی۔
فاضل جج نے حاجی ذوالفقار کی ضمانت خارج کر دی جس پر پولیس نے اسے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا، سابق رکن صوبائی اسمبلی کو سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔