ڈنگہ : میاں محمد نواز شریف کا وژن ہے کہ ملک کو در پیش چیلنجز سے نکا لا جائے، عمران بھٹی راہنما مسلم لیگ ن و سابق چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ڈنگہ

ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) سابق چیئر مین مارکیٹ کمیٹی، راہنما مسلم لیگ ن عمران بھٹی نے اپنے میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت باالخصوص میاں محمد نواز شریف کا وژن ہے کہ ملک کو در پیش چیلنجز سے نکا لنا اقتدار کی حقیقی عکاسی ہے۔ امن و امان کی فو ری بحا لی کے لیے میاں برداران کی کاوشیں جلد رنگ لائیں گی آج ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آل پارٹی کا نفرنس بلانا اس بات کی واضع دلیل ہے کہ ہماری قیادت ملکی وسیع مفادات کی خاطر سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔ اسی لیے آل پارٹی کا نفرنس کے تمام مثبت نکات پر تمام پارٹیوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اتفاق کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حلقہ این اے 106 اور حلقہ پی پی 113 کو مسلم لیگ (ن) کا گڑھ بنانا ہے۔ لہذا تمام یونین کونسلوں کی سطح پر ورکر بھر پور طریقے سے بلدیاتی الیکشن کی تیاری جاری رکھیں۔ انہوں نے گیارہ ستمبر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم جیسے رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔