سیاست اور عبادت میں باجماعت کا قائل ہوں پیپلزپارٹی کا ورکر ہوں جینا مرنا پیپلزپارٹی کیساتھ ہے

بھمبر : سیاست اور عبادت میں باجماعت کا قائل ہوں پیپلزپارٹی کا ورکر ہوں جینا مرنا پیپلزپارٹی کیساتھ ہے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کا عہدہ پیپلزپارٹی کی امانت ہے جب تک عہدہ میرے پاس ہے اسے سے عوام کی خدمت جاری رکھونگا جماعت جب چاہے عہدہ والس لے سکتی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماو ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری مظہر حسین نے پیپلزپارٹی کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی قربانیاں دینے والے کارکنان کی جماعت ہے۔

آج آزادکشمیر کے اندر جیالوںکی قربانیوں کی بدولت پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہے حکومت وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں عوامی فلاح وبہبود ،تعمیر وترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے میںنے اپنی تعیناتی کے انتہائی مختصر عرصہ کے دوران ضلع کونسل کے فنڈز کو عوامی مسائل کے حل کرنے کے بعد ضلع کی تعمیر وترقی کیلئے صرف کیا ہے ضلع بھمبر کے عوام کا ضلع کونسل کے اوپر اعتماد بحال ہوا ہے۔

اپنی تعیناتی کے دوران سب سے زیادہ کام وزیر حکومت چوہدیر پرویز اشرف کے حلقہ برنالہ اور وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی کے حلقہ میں کروائے ہیں جنکے ثمرات آنے والے دنوںمیں سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ عہدے آتے جاتے ہیں اصل کمٹمنٹ پیپلزپارٹی کیساتھ ہے ایڈمنسٹریٹر تعینات کرکے پیپلزپارٹی نے مجھے جیسے ادنیٰ کارکن کو عزت بخشی جس پر میں پیپلزپارٹی کی مرکزی اور ریاستی قیادت کا شکر گزار ہوں جب تک جسم میںدم ہے پیپلزپارٹی کیساتھ رہونگا اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے جانثار سیاسی کی حیثیت سے اپنی خدمات پارٹی کو دیتا رہونگا۔