لالہ موسیٰ کی خبریں 12/9/2013

سید علی ناصر رضوی اور ڈی ایس پی کھاریاں عبدالقیوم گوندل سے علیحدہ علیحدہ ملاقات
لالہ موسی(جی پی آئی) تحریک تحفظ اسلام پاکستان اور پاکستان سنی تحریک کے مشترکہ وفد کی ڈی پی او گجرات سید علی ناصر رضوی اور ڈی ایس پی کھاریاں عبدالقیوم گوندل سے علیحدہ علیحدہ ملاقات ،وفد کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک تحفظ اسلام پاکستان حافظ محمد اصغر توحیدی نے کی ،تھانہ گلیانہ کے علاقہ کنجیہال میں توہین درودشریف کے واقعہ پرتشویش کا اظہار کیا،وفد نے ڈی پی او ،ڈی ایس پی کھاریاں کو بتایا کہ توہین درودشریف کے واقعہ کو کئی روز گزرنے کے باوجود گلیانہ پولیس کی کارکردگی صفر ہے جس سے علاقہ کا امن تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہاکہ توہین درودشریف کے سنگین جرم کے باوجود ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جائے جس سے عاشقان مصطفیۖ میں دن بدن تشویش بڑھ رہی ہے اگر پولیس نے واقعہ کا نوٹس نہ لیا تو علاقہ میں انتشار پھیلنے کا اندیشہ ہے ،اوراگر عوام نے احتجاج کیاتو اس کی ذمہ داری بھی پولیس پر عائد ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں برادران پاکستان کی بقا و سلامتی کیلئے دِن رات کوشاں ہیں
لالہ موسی(جی پی آئی)میاں برادران پاکستان کی بقا و سلامتی کیلئے دِن رات کوشاں ہیں، وہ وقت دور نہیں جب ملک پاکستان میں مسائل نام کی کوئی چیز نہ رہے گی اور لوگ خوشحال ہو جائیں گے۔ اِن خیالات کا اظہار سابق ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ (ن)سیف الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ے قائد میاں محمد نواز شریف اور خادم اعلی میاں شہباز شریف انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی عوامی خدمت کو ہمیشہ عبادت کا درجہ دیاہے ، ہمیشہ عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سیلاب سے متاثرین کے امداد کے لیے وزیر اعلی نے بیس بیس گھنٹے مسلسل خود کام کرکے حکمرانوں کے لیے مثال قائم کی ہے اس کے علاوہ انہوں نے اپنی پوری کابینہ کو بھی ہدایت جاری کیں ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کو تنہا نہ چھوڑیں اور ان کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونیوالے افراد کی امداد ، راشن کی فراہمی کو بلا تعطل فراہم کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد متاثرین اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہر طارق سعید کو ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبرآف کامرس منتخب ہونے پر مبارکباد
لالہ موسی(جی پی آئی)ممتازکاروباری شخصیت ایم ڈی رائل فرنیچر عقب گرلز کالج لالہ موسی مہر طارق محمود آف کریم پورہ نے صدر فرنیچر ایسوسی ایشن لالہ موسی مہر طارق سعید کو ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبرآف کامرس منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہرطارق سعید ایک منجھے ہوئے کاروباری اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک انسان ہیں انکا بھاری اکثریت سے گجرات چیمبر آف کامرس کا ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونا اہل لالہ موسی کیلئے باعث اعزاز اور باعث فخرہے ،اس تاریخ ساز کامیابی پر ہم انکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع رکھتے ہیں کہ وہ حلف اٹھانے کے بعد لالہ موسی کی بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محلہ کریم پورہ کی اہم شخصیات نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حاجی شوکت محمو دبٹ کی حمائت کا اعلان کر دیا
لالہ موسی(جی پی آئی)محلہ کریم پورہ کی اہم شخصیات نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حاجی شوکت محمود بٹ کی حمائت کا اعلان کر دیا ہے ،اس سلسلہ میں قاری افتخار احمد،بلال بٹ پیپسی والے،مدثراقبال بٹ،اشرف بٹ،منظوربٹ ٹھیکیدار،نعمان بٹ،ارسلان بٹ،الیاس بٹ،آسف بٹ ودیگر نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں خاجی شوکت محمود بٹ کی بھرپور حمائت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم حاجی شوکت محمود بٹ کی بھرپور انتخابی مہم چلاکر انکو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ،انہوں نے کہاکہ حاجی شوکت محمودبٹ پوری طاقت کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور انشا اللہ کامیابی انکا مقدربنے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن طلبا اسلام پاکستان کے زیر اہتمام کمانڈر شہزاد لائبریری میں بیداری امت کانفرنس
لالہ موسی(جی پی آئی)انجمن طلبا اسلام پاکستان کے زیر اہتمام کمانڈر شہزاد لائبریری میں بیداری امت کانفرنس میں بھرپور شرکت پر تمام سیاسی،سماجی ،مذہبی جماعتوں کے قائدین اورعوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین انجمن طلبا اسلام صوبہ پنجاب عثمان عزیزقادری،سابق مرکزی راہنما حافظ محمداقبال سیالوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ،انہوں نے کہاکہ بیداری امت کانفرنس میں بھرپورشرکت کرکے علما اکرام ،سیاسی سماجی قائدین نے ذہنی بیداری کا ثبوت دیااوردنیاکو پیغام دیا کہ ملک میں امن اور استحکام کیلئے ہم فرقوں سے نکل کرایک ہیں اورہم سب پاکستانی ہیں انہوں نے پروگرام کی کامیابی پراے ٹی آئی کے تمام کارکنوں کو مبارکباد دی اور عہدکیاکہ ملکی مفادات کے لئے انجمن طلبا اسلام پاکستان آئندہ بھی اسی طرح اپنا کردار اداکرتی رہے گی انشا اللہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری افقار کملہ مٹھائی کا ٹوکرہ لے کر مہر طارق سعید کے دفتر پہنچ گئے،
لالہ موسی(جی پی آئی) مہر طارق سعید کے ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر منتخب ہونے کی خوشی میں چوہدری افقار کملہ مٹھائی کا ٹوکرہ لے کر مہر طارق سعید کے دفتر پہنچ گئے، تفصیل کے مطابق علاقہ کہ ممتاز سماجی ،سیاسی شخصیت اور سادات خاندان کے دیرینہ ساتھی چوہدری افقار کملہ گزشتہ روز مہرطارق سعید صدر فرنیچرایسوسی ایشن لالہ موسی کے بھاری اکثریت سے ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبرمنتخب ہونے کی خوشی میں مٹھائی کا ٹوکرہ لے کر مہرطارق سعید کے دفتر پہنچے اور مہرطارق سعید کو مبارکباد دینے کے علاوہ اپنے ہاتھوں سے انہیں مٹھائی بھی کھلائی اس موقعہ پر ملک محمدانور،محمداقبال بٹ دھامہ،مہرعمران آف سجادآباد چکوڑی شیرغازی،مہرعاکف ایم ڈی انصاف فرنیچر،مہرعبدالغفور،مرزاآصف امین ایڈووکیٹ سمیت دوست احباب کی کثیرتعدادموجودتھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ مشتاق احمد بھٹہ کی بھتیجی کا ختم دسواں کل ہو گا
لالہ موسی(جی پی آئی) لالہ مشتاق احمد بھٹہ کی بھتیجی کا ختم دسواں کل ہو گا۔پاکستان تحریک انصاف لالہ موسی کے راہنما غلام عباس بھٹہ کی تایا زاد بہن،محمد رمضان مرحوم کی بیٹی اور مشتاق احمد بھٹہ کی بھتیجی جو کہ گزشتہ ہفتے رضائے الہی سے وفات پا گئیں تھیں انکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خانی اور ختم دسواںکل مورخہ 14ستمبر بروزہفتہ دن 11بجے لالہ مشتاق احمد بھٹہ کی رہائش گاہ محلہ قصبہ گلی صدیق ٹوپہ والی میں ہو گا۔تمام دوست احباب سے ختم دسواں میں شرکت کی اپیل ہے۔