نئی دہلی (جیوڈیسک) گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کے الزام کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی نے عام انتخابات کیلئے نریندر مودی کو وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے گجرات کے وزیراعلی نریندر مودی کو وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کر دیا۔
بھارت میں عام انتخابات آئندہ برس ہونے والے ہیں۔ واضح رہے کہ نریندر مودی پر گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کا الزام ہے اور اسی بنا پر امریکا نے بھی انہیں اپنے ملک کا ویزہ بھی جاری نہیں کیا تھا۔