کراچی (جیوڈیسک) سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلان کے مطابق سندھ میں آیندہ ہفتے سی این جی اسٹیشنز4 دن بند ہونگے۔ کمپنی کی جانب سے جمعہ کی شب جاری کر دی اعلامیہ کے مطابق سی این جی اسٹیشنز منگل کی صبح 8 بجے سے 48 گھنٹوں کیلیے بند ہونگے۔
جبکہ سی این جی اسٹیشنز کی اگلی دو روزہ بندش جمعہ کی صبح8 سے 48 گھنٹوں کیلیے ہوگی۔ اس طرح اب منگل، بدھ اور جمعہ وہفتہ سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ سلسلہ تین روزہ ہوتا تھا اور سی این جی اسٹیشن، منگل جمعرات اور ہفتے کو بند رہا کرتا تھا۔