القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے امریکا پر حملوں کا حکم دیدیا

Zawahiri

Zawahiri

القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے امریکا پر حملوں کا حکم دے دیا۔ کہتے ہیں القاعدہ امریکا کو دفاعی اخراجات میں الجھا کر معاشی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہے۔ القاعدہ سربراہ نے نائن الیون کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ القاعدہ امریکا پر بڑے حملے کے لئے موقع کی تلاش میں ہیں۔

امریکا کی کمزوری اس کے سیکیورٹی اخراجات ہیں، القاعدہ امریکا کو دفاعی اخراجات میں الجھا کر اسے معاشی طور پر مفلوج کرنا چاہتی ہے۔ ایمن الظواہری کا کہنا تھا القاعدہ، افغانستان، عراق اور یمن میں امریکا کو شکست دے چکی ہے۔