ترکی: انقرہ میں حکومت مخالف مظاہرے چوتھے روز بھی جاری

Turkey

Turkey

ترکی (جیوڈیسک) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں حکومت مخالف مظاہرے چوتھے روز بھی جاری ہیں، مظاہرین کے پتھرااور جلا گھیرا پر پولیس کی طرف سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ ترکی میں مظاہرے جون اور جولائی میں شروع ہوئے جب حکومت نے تاریخی غازی پارک کی جگہ شاپنگ پلازہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

حالیہ مظاہرے دس ستمبر کو وزیراعظم طیب اردگان کے خلاف ہونے والی ایک ریلی میں بائیس سالہ نوجوان کی ہلاکت کے بعد شروع ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے ایک بار پھر پولیس پر پتھرا کیا اور مختلف اشیا کو نذر آتش کیا جسکے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ترکی میں حکومت مخالف مظاہرے ایک ایسے وقت میں شروع ہوئے ہیں جب عام انتخابات میں چھ ماہ سے کم عرصہ رہ گیا ہے۔