امریکی ریاست کولوراڈو میں نیشنل گارڈز نے سیلاب میں گھری ایک قصبے کی سولہ سو افراد پر مشتمل آبادی کو محفوظ مقامات پر پہنچایا۔ طوفانی بارشوں کے باعث ریاست کولوراڈو کا وسیع علاقہ سیلاب کی زد میں ہے۔ لولینڈ، لونگ مونٹ، ملیکین اور لیونز کے علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
نیشنل گارڈز کو لیونز کے ایک قصبے میں گھر گھر جا کر لوگوں کو نکالنا پڑا۔ گزشتہ تین دہائیوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے ڈیموں کو نقصان پہنچایا جبکہ سڑکیں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ذرائع آمد و رفت بند ہو گئے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے میں تین افراد سیلاب کی نظر ہو گئے ہیں۔