عراق: بعقوبہ میں مسجد کے باہر 2 دھماکے، 30 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

Iraq Mosque

Iraq Mosque

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے علاقے بعقوبہ کی مسجد کے باہر 2 دھماکوں کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ بغداد کے شمالی علاقے بعقوبہ کی مسجد کے باہر جمعے کی نماز کے بعد 2 دھماکے ہوئے، یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ دھماکوں میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہو گئے۔

منگل کے روز اس علاقے میں ہونے والے 3 کار بم دھماکوں میں 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ عراق میں جاری خانہ جنگی کے باعث اس سال 4 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکام ان حملوں کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، لیکن پھر بھی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔