لاہور (جیوڈیسک) آئی جی پنجاب نے اتوار کے روز ریلوے اسٹیشن سے بم سمیت دہشت گرد کو گرفتار کرنے والے اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیے۔ تقریب کا انعقاد آئی جی آفس میں کیا گیا۔
آئی جی پنجاب خان بیگ نے ریلوے اسٹیشن پر دہشت گرد کو پکڑنے والے پولیس اہلکاروں اقبال اور اس کے ساتھیوں کو 50 ،50 ہزار روپے جبکہ ایس ایچ او اور اے ایس آئی کو ساڑھے 27،27 ہزار روپے فی کس دیاگیا، اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز اور دیگر افسران بھی موجود تھے،ان پولیس اہلکاروں نے مشتبہ دہشت گرد کو 8 ستمبر کوبارودی مواد سمیت پکڑا تھا۔