پاکستانی فلم زندہ بھاگ آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد

Zinda Bhaag

Zinda Bhaag

لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی فلمزندہ بھاگ کو اس سال پاکستان سے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں شامل فنکار اور فلم پروڈیوسر اس تاریخی لمحے کی خوشی منانے کے لئے اکھٹے ہوئے۔ فلم زندہ بھاگ میں مرکزی کردار بھارتی اداکار نصیر والدین شاہ نبھا رہے ہیں ۔

جبکہ ہیروئین فیشن آئی کون آمنہ الیاس ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں تمام نئے چہرے متعارف کرائے گئے ہیں۔ فلم کی کہانی میں تین نوجوان اپنا مستقبل بنانے کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے وہ ان کا سہارا لیتے ہیں جو لوگوں کو غیر قانونی طور پر ملک سے باہر بھیجتے ہیں۔

آسکر کے لئے نامزد ہونے پر فلم کے پروڈیوسر مظہر زیدی اور میوزک ڈائیریکٹر ساحر بگا نے اسے پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے خوشی کا باعث قرار دیا۔ فلم کی ہیروئین آمنہ الیاس اور باقی کاسٹ نے بتایا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ معیاری فلمز ہی فلم انڈسٹری کی ساکھ کو بحال کریں گی۔ یہ فلم 20 ستمبر کو پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔