نرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ پروفیسر سید سرفرا ز حسین جعفری فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے

گجرات : جنرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ پروفیسر سید سرفرا ز حسین جعفری فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے، اس سلسلہ میں حسینیہ ٹرسٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا۔

دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ہر کسی کو فریضہ حج کی ادائیگی کی سعادت نصیب فرمائے اس موقع پر آغا مبارک علی موسوی، چوہدری منظور حسین وڑائچ، سید الطاف عباس کاظمی، سید آصف رضا نقوی ،میر جواد حسین جعفری ، حاجی فدا حسین، وقاص حسین ہیرا و دیگر بھی موجود تھے ۔