سانحہ جسوکی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے حسینیہ ٹرسٹ کے عہدیداران کا اہم اجلاس منعقد ہوا

گجرات: سانحہ جسوکی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے حسینیہ ٹرسٹ کے عہدیداران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور وڑائچ نے کی۔

اس موقع پر پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری اور سید الطاف عباس کاظمی صدر شیعہ علماء کونسل نے صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور معاملات پر انتظامیہ کی کارکردگی کو کڑے الفاظ میں بیان کیا اور مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعہ سزا دی جائے۔

اس موقع پر اہم امور بھی زیر بحث آئے اجلاس میں سید رضا علی نقوی، حاجی فدا حسین، میر جواد حسین جعفری، میر مشتاق جعفری، آغا مبارک علی موسوی و دیگر موجود تھے۔