کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آٹھ سو روپے کم ہو گئی ہے۔ چار روز میں نرخ ایک ہزار نو سو پچاس روپے فی تولہ کم ہو چکے ہیں۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت تریپن ہزار روپے فی تولہ کی سطح پر آ گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت چھ سو پچاسی روپے کمی سے پینتالیس ہزار چار سو اٹھائیس روپے ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کے نرخ تیس ڈالر کمی سے تیرہ سو تیرہ ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئے ہیں۔