بھارت (جیوڈیسک) بھارتی ریاست منی پورمیں بم دھماکے سے 9 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بم دھماکا ریاستی دارالحکومت امفال کے نواحی علاقے میں ایک فیکٹری کے اندر ہوا۔ مرنے والوں اور زخمیوں میں زیادہ تعداد دوسری ریاستوں سے آنے والے محنت کشوں کی ہے۔
پولیس کے مطابق کسی گروپ نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ریاست منی پور میں کئی علیحدگی پسند گروپ سرگرم ہیں اور ان کے درمیان آپس میں لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں۔