بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو نہیں چھوڑیں گے، پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

راولپنڈی (جیوڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ لاہور میں بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو نہیں چھوڑیں گے۔ وہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ 5 سالہ بچی کے ساتھ لاہور میں زیادتی کے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کے ساتھ یہ جرم ہوا وہ میری بیٹی تھی۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی بیٹی بھی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے، چیئرمین نیب کے تقررپر سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد کیا جائے گاوزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت توانائی بحران حل کرنے کے لیے کوشش کررہی ہے۔