ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے کہا کہ کراچی دو سے ڈھائی کروڑ آبادی کا شہر ہے اس میں مجرموں کا چھپنا کوئی مسئلہ نہیں۔ کچھ ملزمان فرار بھی ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم، بھتہ خوری اوراغوا کراچی کے بڑے مسائل ہیں۔
شاہد حیات کا کہنا تھا کہ پولیس میں تبادلے ضرورت کی بنیاد پر ہوں گے۔ اچھی شہرت نہ رکھنے والے افسران کے خلاف ایکشن لیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد منشیات کا پیسہ استعمال کرتے ہیں کوشش کریں گے کہ منشیات فروشوں کا خاتمہ کریں۔