مناما (جیوڈیسک) بحرین میں حکمران جماعت کے خلاف مخالف سیاسی جماعتوں کے مظاہرے جاری ہے جبکہ حکومت نے مظاہروں پر پابندی عائد کردی ہے۔
بحرین کے دارلحکومت منامہ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مخالف جماعتوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کے پیش نظر حکومت نے مظاہروں پر پابندی عائد کردی تھی۔ تاہم پابندی کے باوجود مظاہرہ کیا گیا۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مصنوعی گرنیڈ اور آنسو گیس کنستر کا استعمال کیا۔ بحرین کے وزیر داخلہ نے وارننگ دی ہے کہ مظاہروں کی صورت میں سخت کاروائی کی جائے گی۔ بحرین میں عرب انقلاب کے بعد سے ناخوشگوار صورتحال جاری ہے۔