اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیراہتمام امید فیسٹیول کا انعقاد، افتتاح صوبائی وزیر تعلیم میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اور ناظم لاہور جمعیت کریں گے : ترجمان جمعیت
Posted on September 14, 2013 By Tahir Webmaster لاہور
لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ لاہور اپنی سنہری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے لاہو رشہر کے طلبہ کے لئے ایک میگا ایونٹ ” امید فیسٹیول” کا انعقاد کر رہی ہے۔ جس میں سات ادبی، تین فائن آرٹ اور کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا، امید فیسٹیول کا افتتاح آج دن گیارہ بجے صوبائی وزیر تعلیم میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان ، اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم مدثر احمد شاہ اور اسلامی جمعیت طلبہ غربی لاہور کے ناظم جبران بن سلمان کریں گے۔ فیسٹیول کا آغاز ” روڈ ریس” سے ہو گا جو چو برجی چوک سے شروع ہو کر کچہری چوک میں اختتام پذیر ہوگا۔
امید فیسٹیول کے تمام مقابلہ جات میں اول دوم اور سوم آنے طلبہ میں نقد انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے مطابق ایسے پروگرامات کے انعقاد کا مقصد طلبہ کی ذہنی و فکری صلاحیتوں کی نشونما کے ساتھ ان میں صحتمندانہ سرگرمیوں کا فروغ ہے۔
دوماہ سے زائد جاری رہنے والے امید فیسٹیول کا اختتام تین روزہ فیملی بک فئیر کے ساتھ ہو گا جو 26 سے28 نومبر تک ناصر باغ لاہور میں ہو گا۔