فوری انصاف کی فراہمی کیلئے افسران کی تربیت ضروری ہے۔ چیف جسٹس

Iftikhar Mohammad Chaudhry

Iftikhar Mohammad Chaudhry

پشاور (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف فوری انصاف کی فراہمی کیلئے افسران کی تربیت ضروری ہے۔

جوڈیشل اکیڈمی میں ججز سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انصاف کی بلاتفریق فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، سائبر کرائم کے خلاف ملک میں قانون موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی جلد فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ جدید تربیت اور تحقیقات کے ذریعے عدلیہ میں فیصلوں کا معیار بلند کیا جا سکتا ہے۔