ٹوبہ ٹیک سنگھ (جیوڈیسک) فرسٹ ایئر کی طالبہ سے پانچ نوجوانوں کی اجتماعی زیاتی۔ ملزم وڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ محلہ نیو اسلام پورہ میں ملزم اصغر اور اس کے چار ساتھیوں نے طالبہ نمرہ کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا اور ویرانے میں لے جا کر اجتماتی زیاتی کا نشانہ بنایا اور فلم بنا کر بلیک میل کرنے لگے۔
طالبہ نے بلیک میلنگ سے تنگ آ کر مقدمہ درج کروا دیا جس پر پولیس نے ایک ملزم احسن کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ چار ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔