کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹیل کے پاس چند دن کا کوئلہ رہ گیا جس کے باعث پاکستان اسٹیل کا دوسرا اور آخری کوک اوون بھی بند ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل کے پاس کوئلہ اور خام مال خریدنے کے پیسے نہیں، کوئلے کی کمی کے باعث پیداوار بری طرح متاثر ہے۔
کوک اوون میں کوئلے کو ایندھن کی شکل دی جاتی ہے، کوک اوون میں بنے ایندھن سے بلاسٹ فرنس میں اسٹیل پیدا ہوتا ہے تاہم ایندھن نہ ہونے کی وجہ پاکستان اسٹیل کی پیداوار، استعداد کے مقابلے میں صرف 9 فیصد رہ گئی ہے۔ بیل آوٹ پیکیج کی رقم نہ ملی تو پاکستان اسٹیل بند ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل کا ایک کوک اوون 2010 سے خراب ہے۔