گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ کاروائی کر کے سابق مرحوم ایم این اے اور طالبان کے لیڈر ملا عمر کے استاد کے دینی مدارس سے شناخت نہ کروانے والے 21 غیر ملکی طلباکو حراست میں لے کر نامعلام مقام پر منتقل کر دیا۔
شیرانوالہ باغ کے قریب پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے سابق مرحوم ایم این اے قاضی حمید اللہ کے دو مدارس مظاہر العلوم اور انوار العلوم میں چھاپے مار کر وہاں پر زیر تعلیم 21 غیر ملکی طلباکو شناخت نہ کروانے پر حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حراست میں لئے جانے والے طلباکا تعلق افغانستان اور علاقہ غیر سے ہے۔واضع رہے کے قاضی حمید اللہ 2002 کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 96 سے مسلم لیگ (ن) کے خرم دستگیر خاں کو شکست دے کر ایم این اے منتخب ہوئے تھے جن کا شمار طالبان لیڈر ملا عمر کے استادوں میں ہوتا ہے۔