مالاکنڈ (جیوڈیسک) مالاکنڈ کے تحصیل درگئی میں پٹواریوں اور وکیلوں کے درمیان ہاتھا پائی کے نتیجے میں دو وکلا زخمی ہوئے۔ درگئی بار ایسو سی ایشن نے واقعہ کے خلاف عدالتی بائی کاٹ کر دیا۔ درگئی بار ایسوسی ایشن کے صدر فضل الرازق نے جیو نیوز کو بتایا کہ پٹواری اور وکلا کے مابین جھگڑا تحصیل درگئی کے کورٹ میں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ ہاتھا پائی کے نتیجے میں دو وکلا زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے خلاف وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائی کاٹ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایسوسی ایشن نے ذمہ دار پٹواریوں کو گرفتار نہ کرنے کی صورت میں ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا۔