اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو ٹیلی فون کیا اور کراچی میں ڈی ایس پی کے قتل کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کی، دونوں رہنماوں نے شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو ٹیلی فون کرکے کراچی میں ڈی ایس پی کے قتل کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔
دونوں رہنماوں نے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلی سندھ نے رینجرز اور پولیس کے درمیان تعاون پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ آج صبح ملیر ماڈل کالونی میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے لانڈھی جیل کے سپرنٹنڈنٹ ڈی ایس پی ممتاز علی شاہ کو قتل کر دیا تھا۔