نعرے لگا کر ووٹ لینے والے قوم سے دھوکا کر رہے ہیں، قمر زمان کائرہ

Qamar Zaman Kaira

Qamar Zaman Kaira

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لیکشن میں نعرے لگا کر ووٹ لینے والے قوم سے دھوکا کر رہے ہیں، مگر حکومت کے ہر اچھے اقدام کی حمایت کریں گے، ایم کیو ایم اپنے رہنما کی گرفتاری کے خلاف قانونی راستہ اپنائے۔ بلاول ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس نے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میثاق جمہوریت پر عمل نہیں کر رہی ہے، حکومت 18 ویں ترمیم میں تبدیلی کرتی نظر آتی ہے جس کی باقی جماعتوں کے ساتھ ملکر بھر پور مزاحمت کی جائے گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے 3 مہینوں میں ساڑھے 13 ارب روپے قرضہ لیا ہے، مزید قرضوں کی وصولی کیلئے حکومت کو پارلیمان سے منظوری لینا ہوگی۔ قمر زمان کائرہ نے مزیدکہا کہ ایم کیو ایم کیلئے کل بھی بہتر سوچتے تھے، آج بھی ان کیلئے اچھا ہی سوچتے ہیں، تاہم ایم کیو ایم کو اپنے رہنما کی گرفتاری کے خلاف قانونی راستہ اپنانا چاہئے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا گورنر جس کو بھی بنا لیں، ہمیں کوئی فکر نہیں۔