شام کے اپوزیشن اتحاد نے احمد طومے کو عبوری وزیر اعظم منتحب کر لیا

Ahmed tumy

Ahmed tumy

شام (جیوڈیسک) شام کے اپوزیشن اتحاد نے احمد طومے کو عبوری وزیر اعظم منتحب کر لیا ہے۔ نومنتخب عبوری وزیراعظم احمد طومے ایسے علاقوں میں جہاں صدر بشار الاسد کی حکومت کا کنٹرول ختم ہو چکا ہے وہاں قیام امن کے لئے کام کریں گے۔

48 سالہ احمد طومے 97 میں سے 75 ووٹ لیکر منتخب ہوئے اور یہ پولنگ ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ہوئی۔ ذرائع سے بات کرتے ہوئے احمد طومے نے کہا کہ لازوال قربانیاں دینے والی شامی عوام نے جو ذمہ داری ان کو دی ہے وہ اسے پورا کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔