پشاور (جیوڈیسک) سینئر صوبائی وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والے خواب ہی دیکھتے رہ جائیں گے، بعض لوگ اقتدار سے باہر ہونے کی وجہ سے ماہی بے آب کی طرح تڑپ رہے ہیں۔ سینئر وزیر سراج الحق، وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور وزیر زکو حبیب الرحمان نے مرکز اسلامی پشاور میں حکومت کی 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی مخلوط حکومت چٹان کی طرح مضبوط ہے، مختلف وزارتوں اور محکموں میں اصلاحات کیلئے قائم کردہ ورکنگ گروپس نے بڑی حد تک اپنا کام مکمل کر لیا ہے، عوام حکومتی کارکردگی میں جلد بہتری محسوس کریں گے۔