اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے موسم ٹھنڈا کر دیا۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں گرج چمک اور تیز ہواں کے ساتھ بادل برس پڑے۔ موسلا دھار بارش سے سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، بارش نے وفاقی دارالحکومت کو حصار میں لئے مارگلہ کے پہاڑی سلسلے کا حسن مزید نکھار دیا۔
بارش کے ساتھ ژالہ باری نے موسم میں خنکی پیدا کر دی۔ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر، ہزارہ ڈویژن، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، لاہور اور سرگودھا ڈویژن میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔