کراچی کی غریب ماں جس کے 4 بچے دماغی کم زوری کا شکارہیں

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ماں کے آنسو درد دل رکھنے والوں کو دکھی کر دیتے ہیں اور اگر ماں کا دل دکھا ہو تو ہر آنکھ اشکبار ہو جاتی ہے۔ کراچی کی ایک ایسی ہی غریب ماں ہے جس کے 5 میں سے 4 بچے دماغی کمزوری کا شکار ہیں۔

یہ ایک گھر ہے۔ لاچار، مجبور اور بے بس ماں کا گھر جس کے آنگن کے 5 میں سے 4 پھول ذہنی معذوری کے باعث مرجھا رہے ہیں۔ اس پر غربت اتنی ہے کہ یہ ماں نہ تو انکا صحیح علاج کرانے کی سکت رکھتی ہے اور نہ ہی انہیں کسی ادارے میں داخل کرا سکتی ہے۔