مظفرآباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر میں وادی گریز میں موڑ کاٹتے ہوئے جیپ دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
حادثے کا شکار ہونے والی مسافر جیپ کیل سے تاوبٹ جارہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے مرناٹ کے مقام پر دریائے نیلم میں جاگری جس سے 2 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے، افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ ایک مسافر کو دریائے نیلم میں تلاش کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔