برآمد بڑھنے کے باعث روئی کی فی من قیمت میں 200 روپے اضافہ

Cotton

Cotton

رحیم یار خان (جیوڈیسک) دیگر ممالک سے بڑے پیمانے پر ملنے والے برآمدی آرڈرز کے باعث ملک میں روئی کے نرخ دو سو روپے من بڑھ گئے۔ پنجاب میں روئی کے نرخ سات ہزار جبکہ سندھ میں سات ہزار ایک سو روپے من ہو گئے ہیں۔

ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن احسان الحق کے مطابق چین پاکستان سے بڑے پیمانے پر سوتی دھاگہ منگوا رہا ہے۔ تائیوان، انڈونیشا اور بھارت سے روئی کی برآمد کے ملنے والے آرڈرز بھی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہیں۔جولائی سے سات ستمبر تک ملک سے ایک لاکھ پانچ ہزار کاٹن بیلز ایکسپورٹ کی جا چکی ہے۔