کراچی (جیوڈیسک) روپے کی بے قدری کا سلسلہ گزشتہ کاروباری ہفتے بھی جاری رہا۔ انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر ستائیس پیسے، برطانوی پانڈ دو روپے اکہتر پیسے، کویتی دینار دو روپے اڑسٹھ پیسے مہنگا ہوا۔
اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ ایک سو چار روپے ستانوے پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔ برطانوی پانڈ ایک سو پینسٹھ روپے چھیانوے پیسے، کویتی دینار تین سو اڑسٹھ روپے اٹھاسی پیسے ہو گیا۔ یورو کی قدر میں دو روپے سولہ پیسے اضافہ ہوا۔