سب ڈویژن سماہنی کی کنٹرول لائن کے دیہات بارشوں کی وجہ سے سڑک بہہ جانے سے کٹ کر رہ گئے
Posted on September 15, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر: سب ڈویژن سماہنی کی کنٹرول لائن کے دیہات بارشوں کی وجہ سے سڑک بہہ جانے سے کٹ کررہ گئے بنڈالہ کہاولیاں سے آگے 8کلو میٹر کے علاقہ میںآباد دیہی آبادی کئی ماہ سے سڑک کی ناگفتہ بہ حالت کے باعث کھانے پینے کی اشیاء اپنے سروں اور گدھوں پراٹھا کرلے جانے پر مجبور ہیں۔
مریضوں کو چارپائی کے ذریعے ہسپتال پہنچایا جاتا ہے کہاولیاں سے نالی، پنڈوڑی، باغ ہریاں کی آبادی سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے، پہاڑی تودے گرنے اور درختوں کے گرنے سے مشکلات سے دورچار ہیں علاقہ کے معززین جن کی قیادت حاجی ملک محمد شریف نے کرتے ہوئے اخبار نویسوں کو بتایا کہ کنٹرول لائن پر واقع ان دیہات کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔
گرلز پرائمری سکول جسکی تعداد 90 طالبات کے قریب ہے جس میں صرف دو معلمات تعینات ہیں عمارت خستہ حالی کا شکارہے عوام علاقہ نے مجبوراً ڈسپنسری کے ایک کمرے اور صحن میں بچیوں کی تعلیم کو جاری رکھنے کیلئے عارضی انتظام کر رکھا ہے عمارت کی مرمت کی فوری ضرورت کے علاوہ معلمات کی تقرری ہونے سے طالبات تعلیم جاری رکھ سکیں گی۔
ارباب اختیار کو اس مسلہ کے حل کیلئے توجہ دینی ہو گی اور سڑ ک کے ذریعہ رابطہ کو بحال کرنا چاہیے محکمہ تعلیم اور محکمہ شاہرات ان عوامی مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کرے۔