امریکا میں دنیا کا معمر ترین مرد ایک سو بارہ سال کی عمر میں انتقال کر گیا

USA Oldest Dies

USA Oldest Dies

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکا میں دنیا کا معمر ترین مرد ایک سو بارہ سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔ سیلوستیانو سانچیز Salustiano Sanchez کا انتقال گرینڈ آئی لینڈ میں واقع ایک نرسنگ ہوم میں ہوا۔ 8 جون 1901 کو اسپین میں پیدا ہونے والے سانچیز کی عمر 112 سال تھی۔

اسے رواں سال 12 جون کو اس وقت دنیا کا معمر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تھا جب جاپان کے جیروئی مون کیمورا کا 116 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔ سانچیز کے بیٹے بیٹیوں اور ان کے بچوں کی مجموعی تعداد 29 ہے۔