پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران پر قابو پانا ایک چیلنج سے کم نہیں ہے
Posted on September 15, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران پر قابو پانا ایک چیلنج سے کم نہیں ہے لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت نے اس چیلنج کو قبول کیا ہے اور بحران پر قابو پانے کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ توانائی کی دستیابی کے بغیر نہ توکوئی شعبہ بہتری کی جانب مائل ہو سکتا ہے اور نہ ہی ملک ترقی کر سکتا ہے
۔ روایتی طریقوں کے ساتھ ساتھ متبادل ذرائع سے بھی توانائی کے حصول پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے اور منصوبوں پر جلد عملدرآمد اور پیداوار کو یقینی بنانے کے لئے علیحدہ انرجی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ انرجی کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔