توانائی کا بحران سابقہ ادوار میں منصوبہ بندی نہ ہونے کا نتیجہ ہے،عبد الغفور خاں
Posted on September 15, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور: سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ توانائی کا بحران سابقہ ادوار میں منصوبہ بندی نہ ہونے کا نتیجہ ہے، ہمیں اپنے مستقبل کو تبدیل کرنے کیلئے خود کو تبدیل کرنا ہو گا، ملکی مفاد میں سیاسی مداخلت اداروں کے درمیان اب بند ہونی چاہئے۔
بھاشا ڈیم کا قیام ملک کے لئے بہت ضروری ہے اس وقت پانی کا بحران بجلی کے بحران سے بڑا ہو چکا ہے، اگلے 5 سے 10 برس میں پانی کا بحران شدید ہو جائے گا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو درپیش تمام مسائل سے نجات دلا دے گی، مسلم لیگ ن کے قائدین ملک کو بحرانوں کو سے نکالنے کے لئے شب و روز ایک کئے ہوئے ، بہت جلد عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا۔