اپر دیر میں باردوی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی افسران کی نماز جنازہ چکلالہ گریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔ شہید میجرجنرل ثنااللہ، لیفٹیننٹ کرنل توصیف اور لانس نائیک عرفان ستار کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، گورنر خیبر پختونخواہ، آرمی چیف سمیت اعلی عسکری قیادت نے شرکت کی۔ سیای قیادت اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپر دیر واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔