لاہور (جیوڈیسک) ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ مزید تین افراد متاثر ہونے سے پنجاب میں مریضوں کی مجموعی تعداد 124 ہو گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں تین نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔
جن سے دو کا تعلق لاہور اور ایک کا شیخوپورہ سے ہے۔ ڈینگی کا شکار ہونے والے افراد کو میو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت اس مرض پر قابو پانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاہم عوام ڈینگی سے بچا کے لئے احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں۔