فلم دھوم 3 تمام ریکارڈ توڑ دے گی: عامر خان

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ ان کی فلم دھوم 3 شاہ رخ خان کی چنائی ایکسپریس کا ریکارڈ توڑ دے گی۔ عامر خان نے دعوی کیا ہے کہ ان کی فلم دھوم 3 شاہ رخ خان کی چنائی ایکسپریس کا ریکارڈ توڑ دے گی۔ گزشتہ دنوں شاہ رخ خان کی ریلیز ہونے والی فلم چنائی ایکسپریس نے 2009 کی بلاک بسٹر فلم 3 ایڈیٹس کا ریکارڈ توڑ ڈالا اور اب تک کی سب سے کامیاب فلم کہلائی۔

اب عامر خان کہتے ہیں دسمبر میں ریلیز ہونے والی دھوم 3 ایسی دھوم مچائے گی کہ چنئی ایکسپریس پیچھے رہ جائے گی۔ مسٹر پرفیکٹ کہتے ہیں 3 ایڈیٹس کا ریکارڈ توڑنے میں 4 سال لگے جبکہ دھوم 3 دو ماہ میں ہی چنئی ایکسپریس کا ریکارڈ توڑ دے گی۔ عامر خان کا دعوی اپنی جگہ لیکن یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ اس مقابلہ کا فاتح کون کہلائے گا۔