نیویارک (جیوڈیسک) سانولی سلونی بھارتی نژاد امریکی خاتون نینا ڈاوولری نے “مس امریکہ ” کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
چوبیس سالہ نینا پہلی بھارتی خاتون ہیں جنہوں نے یہ ایوارڈ جیتا،نیویارک میں ہونے والے اس مقابلے میں امریکہ کی تمام ریاستوں کی حسینائیوں نے شرکت کی۔ نینا نے مقابلہ جیتنے کے لئے تقریب میں بھارتی کلاسیکل رقص بھی پیش کیا، نینا ڈاوولری اس سے پہلے مس نیویارک کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔