بوچھال کلاں اور گردو نواح میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ عوامی وفود

بوچھال کلاں : بوچھال کلاں اور گردو نواحمیں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار علاقہ و نہار کے مخلف عوامی وفود نے یہاں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بوچھال کلاں پولیس چوکی پر سب انسپکٹر مظہر منظور کی تیسری تعیناتی ہے وہ جب بھی پولیس چوکی پر تعینات ہوئے۔

علاقہ بھر میں جرائم کی کمی دیکھنے کو ملی ہے انہوں نے کہا کہ چند ایسے افراد جن کے مسائل حل نہیں ہو سکتے یا وہ غیر قانونی کام کرانے کے خواہش مند ہوتے ہیں جب ان کے کام نہیں ہوتے تو وہ شکایت کر ڈالتے ہیں انہوں نے سب انسپیکٹر مظہر منظور کی کارکردگی کو شابدار الفاظ میں سراہا۔