ادارے صرف بلز وصول کرنے کا کام کر رہے ہیں، مہرارشد علی

لاہور: ادارے صرف بلز وصول کرنے کا کام کررہے ہیں ،عملی طور پر انکی کارکردگی مایوس کن حد تک ناکام ہو چکی گورومانگٹ روڈ کے سیوریج سسٹم کو ٹھیک کرنے کا مطالبہ، تاجران اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج سسٹم چلا رہے ہیں۔

اگر گورومانگٹ روڈ گلبرگ کے تاجران کو سہولتیں مہیا نہ کی گئیں تو ڈی سی او لاہو ر کیخلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کرئینگے، ان خیالات کااظہار گورومانگٹ روڈ گلبرگ کے صدر مہرارشد علی ،امین ہیراسمیت دیگر نے کرتے ہوئے کیا کہ صفائی، سیکورٹی، سیوریج سمیت دیگر معاملات بہتر کیے جائیں۔